پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

08:31 PM, 6 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، سویڈن کے حکام کی جانب سے واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، یقین دہانی کی جائے کے مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کئے جائیں گے، ایوان مقدس شعائر، کتابوں ، شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے، ایوان اسلامو فوبیا کے خلاف کام کرنے کے لئے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔
مزیدخبریں