لاہورسمیت پنجاب بھر میں بارش،نشیبی علاقےزیرآب

10:10 AM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مون سون بارشوں کا دھواں دھار سپیل جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ  وفاقی دار الحکومت میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا، ممکنہ طغیانی، سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں   مون سون بارشوں کی انٹری ہو گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مال روڈ ,لکشمی چوک,اردو بازار,ایبٹ روڈ ,گھڑی شاہو کے علاقہ میں بارش جبکہ بھاٹی گیٹ,شالیمار مغلپورہ,ریلوے اسٹشن ,انار کلی,لٹن روڈ کے علاقہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور/بارش،نشیبی علاقے زیرآب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بر کہی ہلکی اور کہی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہیں جبکہ رات سے ہونے والی بارش سے محتلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے۔

اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون کے سون کے بادل آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں خوب برسیں۔محکمہ موسمیات نے ان شہروں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ شام رات میں لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اوربہاولپور میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور  اوکاڑہ، خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اوربہاولپور میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  لاہور اس وقت سیاہ بادلوں کی لپیٹ میں ہے  اور وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ لاہور کی فضا میں نمی کا تناسب 87فیصد ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

بجلی کی سپلائی معطل

بارش اور آندھی کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، مریدکے، گوجرانوالہ، اٹک، وزیر آباد ,سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،مختلف شہروں میں شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

فیصل آباد/بارش

فیصل آباد  اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

فیصل آبادبجلی معطل

ترجمان فیسکو کا کہنا ہے کہ فیسکو ریجن کے  مختلف علاقوں میں  آندھی اور  بارش کا سلسلہ جاری ہے،آندھی اور بارش کے باعث  اور ٹرپنگ کی وجہ سے درجنوں فیڈروں پر بجلی کی فراہمی متاثر  ہوئے،سرگودھا, خوشاب, فیصل آباد, چنیوٽ ,جھنگ ,میا نوالی وغیرہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

ترجمان  فیسکو کا مزید کہنا ہےکہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر  بجلی بحالی کے کاموں کی  نگرانی کر رہے ہیں،فیسکو فیلڈ سٹاف متاثرہ فیڈرز کی فی الفور  بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی کے عارضی تعطل پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 7 جولائی کے دوران موسلادھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

شکرگڑھ/بارش

شکرگڑھ میں نارووال روڑ اور مضافات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گرج چمک اور تیز ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر  ہوا ہے جبکہ تیز ہواؤں اور بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے اور بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

مانگامنڈی/بارش

مانگامنڈی  اور اس کےمضافات میں تیز آندھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری  ہے اور گرج چمک اور تیز ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر  ہوا ہے جبکہ تیز ہواؤں اور بارش سے لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے  اور بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی موسم خوشگوار ہوگیاہے۔

منڈی بہاوالدین/بارش

منڈی بہاوالدین اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسلا دھاربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیاہے،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی معطل ہوگئی ہے۔

اٹک/بارش

اٹک شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے،موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی  ہوئی ہے،موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا جبکہ بارش برسنے سے لوگوں کے  مرجھائے چہرے کھل کھلا اٹھے ہیں۔

حجرہ شاہ مقیم/بارش 

حجرہ شاہ مقیم  اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے آتے ہی متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔

مری/بارش

ملکہ کوہسار مری میں موسلادار بارش نے تمام محکموں کی کارکردگی کا پول کھول دیا،تیز بارش سے مال روڈ  کی نالیاں بند ہونے سے پانی سڑکوں پر بہنے لگا،پانی میں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی  آگئی۔

لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا/بارش،لینڈسلائیڈنگ

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت مزید بڑھنے اور 6 سے 8 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر چترال اپر اور لوئر ,کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے سے ( گلاف)/ فلیش فلڈ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے اور پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے  نے مراسلے میں کہاہے کہ حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے،ایمرجنسی، ریسکیو سروسز اور سی این ڈبلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں/ مسافروں کو موسمی صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔حساس علاقوں میں کسی بھی غیرضروری سفر سے گریز کریں۔کسی رکاوٹ/بندش کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

ندی نالوں کے اطراف الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے اطراف الرٹ جاری کرکے پابندی عائد کر دی گئی ہے، کچی آبادیوں میں کوئیک رسپانس کیلئے ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری متعلقہ ایریا کی نگرانی کے احکامات جاری کر دیئے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی عملہ بھی 24 گھنٹے الرٹ رہے اور فیلڈ میں حاضری یقینی بنائے، بارش کے دوران پانی جمع ہونے اور فوری انخلا نہ ہونے پر متعلقہ ٹیم ذمہ دار ہو گی، ایمرجنسی کال کی صورتحال میں فوری طور پر موقع پر پہنچنا بھی لازمی ہو گا۔

دوسری جانب تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہواؤں اور بارش سے وفاقی دار الحکومت کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی کا موسم

کراچی میں  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے،گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہےکہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہونگی،آج تھرپارکر عمرکوٹ سکھر بدین لاڑکانہ قمبر شہداد کوٹ میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں