عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنےکیلئےصدر، وزیراعظم کو خط ارسال

10:31 AM, 6 Jul, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے،جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں