ریلویز ٹریفک پولیس کی خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

11:23 AM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چوہدری کے احکامات پر 7 روزہ خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ آگاہی مہم میں لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف آنے والے لوگوں کو ٹریفک قوانین اور انکی پابندی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

اس مہم کے تحت چالان ہونے والی وہیکل کے مالک کو موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ عوامی آگاہی کو اثر انداز بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشن کے اطراف خصوصی بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

جس میں ریلویز ٹریفک پولیس کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے نمبر آویزہ کیا گیا ہے۔ آگاہی مہم کا مقصد عوام کو باور کروانا ہے کہ ان کا کسی صورت بلاوجہ چلان نہیں کیا جائے گا۔

ریلویز ٹریفک پولیس کو مثالی بنانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس سے کرپشن جیسی لعنت کا تدارک ہوگا۔ ریلویز ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو مؤثر ٹریفک کنٹرول کیلئے ریفلیکٹر جیکٹ اور سگنل راڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں