غربت میں پسی عوام پر مہنگائی کا حملہ،شہریوں کی چیخیں

11:30 AM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے تخمینوں کے برعکس ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23 اعشاریہ 59 فیصد پر پہنچ گئی،ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،5 اشیا سستی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 70 اعشاریہ 77 فیصد مہنگے ہوگئے،آٹے کا 20 کلو تھیلا 188 روپے 44 پیسے، دال چنا 9 روپے مہنگی اور دال مونگ 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 7 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کمی ہوئی اور آلو، انڈے، کیلے اور سادہ بریڈ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں