قصور سے سرحد پار منشیات لیجانے والا ایک اور ڈرون پکڑا گیا

11:34 AM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: قصور کے سرحدی علاقے گنڈا سنگھ والا میں ڈرون کے ذریعے مبینہ سمگلنگ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ نواحی علاقے برج میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ڈرون گرگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نامعلوم منشیات فروش ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔ ایک ہفتہ کے دوران منشیات لے جانے والے دو ڈرون گنڈا سنگھ والا تھانہ کی حدود میں گرے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس علم کے باوجود ڈرون اسمگلنگ روکنے میں ناکام رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرون کے ساتھ ایک کلو سے زائد کرسٹل ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والے ڈرون کو رینجرز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں