پی ٹی آئی جلسہ،این او سی منسوخ کرنےپر توہین عدالت کی درخواست،ڈائری نمبرلگ گیا

11:45 AM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست پرڈائری برانچ نے نمبر لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی قیادت نے آج کی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

درخواست میں چیف کمشنر ، ڈی سی اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا  ہے  جبکہ درخواست میں ایس ایچ او تھانہ ترنول اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں