ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

12:19 PM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ طلب کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے، شہری علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔ 

ذرائع پاورڈویژن نے بتایا ہے کہ 

پن بجلی ذرائع سے 7100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ تھرمل پاور پلانٹس 580 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 870 میگاواٹ ہے۔ 

اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے989 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 123 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

مزیدخبریں