ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) ایواسٹین انجکشن سے مریضوں کی بینائی جانے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایواسٹین انجکشن سے 60 مریضوں کی بینائی ضائع ہونے کا واقعہ رونما ہوا تھا۔ اب نئی پیشرفت کے بعد شوگر کے مریضوں کی بینائی ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اوسٹن انجکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ایواسٹین انجکشن مریضوں کو لگانے کی دوبارہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے اوسٹن انجکشن کے استعمال بارے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔
جس کے تحت ایواسٹین انجکشن صرف رجسٹرڈ فارمیسیز ، سرکاری ہسپتال اور رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز سپلائی کر سکیں گے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہسپتال ہی اوسٹن انجکشن خرید سکتے ہیں۔
ایم بی بی ایس کے بعد پوسٹ گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹر جن کے پاس تین سال کا تجربہ ہو گا۔ وہ انجکشن لگوانے کا مجاز ہوگا۔ انجکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔
ہسپتالوں سے ایواسٹین انجکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھجوانے پر پابندی ہوگی۔