پاکستان میں پہلی مرتبہ دل کی شریانوں کی گرافٹنگ کا کامیاب آپریشن

01:27 PM, 6 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈاکٹر بھی کسی سے کم نہیں۔ دل کی شریانوں کی گرافٹنگ کا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیاب آپریشن کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عارضہ قلب کے کامیاب آپریشن پر گمبٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیک وقت  ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن  کاLIMA سے LAD گرافٹ اور بائیں سرکم فلیکس کورونری شریان کی اسٹینٹنگ کی کامیابی بہت بڑی خوشخبری ہے۔ پہلا ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن سرجری 3 جولائی 2024 کو کامیابی کے ساتھ  انجام دینے پر گمبٹ کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مریض بالکل ٹھیک اور تیزی سے ریکور ہورہا ہے۔ میں صحت کے شعبے خصوصاً ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ہم ملک بالخصوص صوبہ سندھ  کے عوام کو صحت کی ہر بنیادی سہولت دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کارڈیک سرجری ٹیم، کارڈیالوجی ٹیم اور اینستھیزیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم صحت کے شعبے میں مزید بہتری لاکر عوام کی خدمت کریں گے۔ ہم اپنے عزم پر عمل پیرا ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق لوگوں کو صحت کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں