عوامی صدر ہونےکادعویٰ،زرداری نے 20مہنگی گاڑیاں مانگ لیں

01:41 PM, 6 Jul, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک: (دانش منیر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کیلئے ایوان صدر نے 20 گاڑیاں مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 گاڑیوں میں 5 بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں،آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے لیے 14 سیکیورٹی آفشل بھی لاہور آئیں گے،سیکیورٹی آفیشل آصف علی زرداری کی لاہور آمد سے 2 دن قبل لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو پنجاب حکومت کی طرف سے مزید سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی,آصف علی زرداری کی 9 جولائی کو لاہور آمد متوقع ہے اور آصف علی زرداری لاہور میں 2 روزہ قیام کریں گے جبکہ آصف علی زرداری اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں