عمران خان کےتمام کیسزختم،آخری کیس کون سا؟سلمان صفدرنےبتادیا

03:28 PM, 6 Jul, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور ، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج 9جولائی کو درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنےکیلئےصدر، وزیراعظم کو خط ارسال

 17 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر آئندہ سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو

سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے یہ دلائل مکمل کیے ہیں،ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عمران خان کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی،یہ ویڈیو لنک کے زریعے عمران خان کی جھلک نہیں دینا چاہتے تھے، عمران خان کے آخری تین مقدمات آخری شرکت کی مانند تھی،میں کنفرم ہوں کہ ان تین کیسز میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہوگی۔

سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ 9 مئی سے پہلے 4 مئی کو کچھ کانسٹیبلز نے سازش کرتے سنا لیکن وہ بندے کہاں گئے، عمران خان کے تمام کیسز تقریباً ختم ہوچکے ہیں اب آخری کیس عدت اور نکاح کا ہے۔

مزیدخبریں