ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے دور افتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل و آئی کیمپس کا انعقاد رکھ چکڑی اور تحصیل ممتاز آباد کے گاؤں دھڑا خاص میں کیا گیا۔میڈیکل و آئی کیمپس میں پاک فوج اور الشفا آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی،رکھ چکڑی میں 1000 جبکہ دھڑا خاص میں 1500 مریضوں کا مفت علاج ہوا۔
میڈیکل کیمپس میں 600 مریضوں نے آنکھوں کا معائنہ و علاج کروایا جبکہ 200 مریضوں کو بینائی کے چشمے مفت فراہم کیے گئے۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔
غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچا کر پاک فوج نے اپنے لوگوں کے دل جیت لیے۔