اکشے اور رنویر کے ڈانس کی نئی ویڈیو نے دھوم مچا دی

07:22 PM, 6 Jul, 2024

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کےمعروف اداکار اکشے کمار اور رنویرسنگھ کے فینز بھارت سمیت دنیا کے تقریباً ہرکونےمیں موجود  ہیں، دونوں اداکاروں نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جن کو خوب پسند کیا گیا اس کے علاوہ سوشل میڈیاپر بھی ان کو خاصی مقبولیت حاصل ہے، ایک نئی ویڈیو نے مداحوں کو مزید خوش کردیا کیونکہ اس میں دونوں سپرسٹار ڈانس کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اکشے کمار اور رنویرسنگھ کا شمار ان میگا سٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیئریئر کے آغاز سےہی لوگوں کی توجہ حاصل کی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی اکشے اور رنویر کا چرچہ ہے،دونوں کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس کو اکشے کمار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، ویڈیو کے سامنے آنے پر اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں اکشے اور رنویر کو  انڈین پنجابی گلوکار’ کرن اوجلا‘ کے مشہور گانے ’ Chunni Meri Rang De Lalariya ‘ پر ڈانس کررہے ہیں، وائرل ویڈیو میں دنوں رات کی تاریکی میں گلی میں ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرتے اس کے کیپشن میں رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی اور لکھا ’ آپ ایک طاقتور انسان ہیں، امید کرتا ہوں آپ کی یہ طاقت آپکو ایسی جگہوں پر لے جاتی رہے، اپنے اس دن سے لطف اندوز ہوں۔

مزیدخبریں