(محمدساجد) امبانی خاندان ان دنوں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہے۔ شادی کی میں دنیا کی بڑی بڑی سلیبرٹیز اور سنگرز کو مدعو کیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مکیش امبانی کو اپنی فیملی کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تیاری دھوم دھام سے جاری ہیں، معروف پاپ سٹار جسٹن بیبر جو اِن دنوں انڈیا میں موجود ہیں جنہوں گذشتہ روز شادی کے سلسلے میں ایک تقریب میں پرفارم کیا۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بچپن کے دوست ہیں اور وہ باضابطہ طور پر 12 جولائی سے ہونے والی تین روزہ تقریبات میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، یہ تقریبات ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوں گی،بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی جمعے کی شب ہونے والی اس تقریب میں موجود تھے۔
شادی کی مرکزی تقریب سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ پہلے ہی عالمی ستاروں سے سجی پری ویڈنگ تقریبات کر چکے ہیں، اب سوشل میڈیا پر امبانی خاندان کے ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، بالی ووڈ فلم ’ اوم شانتی اوم ‘ کے گانے ’ دیوانگی دیوانگی ‘ پر مکیش امبانی، اننت امبانی اور ان کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ سمیت دیگر فیملی ممبرز نے رقص کیا۔