مہنگائی کا ایک اور سونامی، روٹی 25 اور نان 30 روپے کا ہوگیا

11:41 PM, 6 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں روٹی نان مزید مہنگا ہوگیا،کیپیٹل نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے روٹی نان کے نئے ریٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی 25 روپے اور نام 30 روپے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا,18 روپے والی روٹی 25 روپے اور 22 روپے والا نان 30 روپے کا ملے گا،راولپنڈی میں روٹی 16 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے,راولپنڈی میں روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے کا ملے گا۔

کیپٹل نان بائی ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ موجودہ صورتحال میں روٹی اور نان پرانے ریٹ پر فروخت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ،آٹا فائن اور میدہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے 10 تاریخ سے نئے ریٹ کا اطلاق ہوگا ،7300 فائن کی 80 کے جی کی بوری کا موجودہ ریٹ 9000 روپے کر دیا گیا ہے۔

لال آٹے کی 79 کلو بوری کا ریٹ 6800 سے بڑا کر 8400 روپے کر دیا گیا ہے،فی بوری پر فلور مل اور آٹا ڈیلر 250 سے زائد رقم تندور والے سے ٹیکس کی مد میں بٹور رہے ہیں،ایل پی جی کے ریٹ میں فی کلو 50 روپے اضافے ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں