قربت کی خواہش ، شوہر نے بیوی کی جان لے لی

07:17 AM, 6 Jun, 2021

حسان عبداللہ

دبئی(ویب ڈیسک) ایک مصری شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سے قربت کی خواہش سے انکار کرنے پر اسکی جان لے لی اور پھر اس کی لاش کو پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ بدھ کو اس کی اہلیہ سے زبانی تکرار ہوئی کیونکہ اس نے جسمانی ضرورت پوری کرنے سے انکار کر دیا تھا، اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک دائمی بیماری کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتی اور اسے سرجری کی ضرورت تھی۔ زبانی تکرار شدید لڑائی میں تبدیل ہو گئی، بعدازاں اس نے گلا گھونٹ کر اپنی بیوی کو مار دیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے لاش کو گھر کے ساتھ ہی پانی کی ٹینکی میں پھینک کر ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا، اور اگلی صبح اہلیہ کے گھر گیا اور بتایا کہ ان کی بیٹی منگل سے لاپتہ ہے۔

شوہر نے اپنے اعتراف جرم میں مزید کہا متاثرہ خاندان کو گھر چھوڑنے کے بعد وہ تھانے گیا اور اس نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کی اہلیہ لاپتہ ہے۔ تفتیش کرنے پر شوہر کچھ الجھا ہوا نظر آیا جس پر پولیس کو شک گزرا اور انہوں نے اسے گرفتار کر لیا۔ شوہر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو زدوکوب کرکے مار ڈالا اور اس کے جسم کو گھر سے متصل پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا۔

مزیدخبریں