’’مجھے لگتا ہے کہ بہرے لوگوں سے بات کر رہا ہوں‘‘

07:51 AM, 6 Jun, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) وزیر ا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو کل حکومت سندھ نے خط لکھا، اس حکومت کے آغاز سے ہی اسکیموں میں بتدریج کمی ہورہی ہے، پنجاب کو روڈ سیکٹر میں 72 بلین مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصبانہ سلوک کر رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں بہرے لوگوں سے بات کر رہا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوشش ہے اس صلاحیت کو دو لاکھ تک لے جائیں ٗ تین ماہ میں اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگا سکیں گے ٗ عوام زیادہ سے زیادہ ویکسین لگوائیں ٗ عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں تاکہ اس بیماری سے نجات حاصل کی جا سکے ٗ دنیا اس وباء سے نجات کے لئے سہولیات پر توجہ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح خدمت کی ہے انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٗ ہم نے پولیس کو ویکسینیشن کی ہے ٗ 75 فیصد پولیس کو ویکسینیٹ کر چکے ہیں ٗ پولیس بھی فرنٹ لائن ورکر ہے ٗ اگر اسکول کھلنا ہے تو سارے سٹاف کا ویکسینیٹ ہونا لازمی ہے ٗ دکانیں کھولنے جا رہے ہیں،لیکن دوکاندار ویکسینیٹ ہوں اور اسکا ثبوت ہو انکے پاس۔انہوں نے مزید  کہا کہ صوبے میں تین کروڑ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے ٗ سب حکومت کے سفیر بنیں اور لوگوں کو ویکسین لگانے پر راضی کریں ٗ یہ وباء ابھی تک گئی نہیں ایس او پیز جاری رکھنی ہیں ٗ سندھ میں اموات کی شرح سب سے کم ہے ٗ ریکوری ریٹ سندھ میں سب سے زیادہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے دونوں ویکسین لگی ہوئی ہے لیکن ماسک پہنا ہوا ہے ٗ اس میں میرا ہی فائدہ ہے ٗ سندھ میں اسکیمز جو وفاق کی ہیں ٗ پچھلی حکومت کے آخری سال میں 27 اسکیمز تھیں ٗ اس سال صرف 6 اسکیمز اگلے سال کے لئے رکھی گئی ہیں ٗ پچھلے چار سال میں سندھ کو کوئی نئی اسکیم نہیں دی گئی ٗ پنجاب کو وفاق 72 ارب کی اسکیمیں دے رہا ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ سندھ کو جو اسکیم دیتے ہیں لگتا ہے بہروں سے بات کرتا ہوں ٗ پچھلے سال بھی کہا تھا این ای سی کی میٹنگ سال میں دو بارہ ہونی چائیے ٗ یہ آئین میں لکھا ہے ٗ کہا تھا دوسری میٹنگ مارچ میں کرے گا ٗ بجٹ سے دو دن پہلے میٹنگ کر کے کیا امید رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی میری بات کی توثیق کی تھی ٗ سندھ میں نالیاں بنانے کا کہہ دیا ٗ گرین لائن ابھی تک نہیں بن سکی ٗ کہہ رہے گلیاں بنا دی ہیں جا کر اسکی قوائلٹی چیک کریں اس لئے یہ حکومت سے بات ہی نہیں کر رہے ٗ سندھ میں ایک لاکھ سے زائد ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے ۔
مزیدخبریں