کورونا میں مبتلا ملکھا سنگھ آئی سی یو منتقل

10:37 AM, 6 Jun, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(پبلک نیوز)‌میڈیکل پیرامیٹرز کے مطابق ملکھا سنگھ کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے . وہ تاحال آکسیجن کی سپورٹ پر ہیں اور تین ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر نگرانی رکھے ہوئے ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملکھا کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پی جی آئی ایم ای آر کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ ملکھاکے اہل خانہ نے اپنے مداحوں کو ان کی دعاووں اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے. تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر افواہوں سے اجتناب کیا جائے.

ملکھا سنگھ کو ”دی فلائنگ سکھ “ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں. ملکھا سابق بھارتی کھلاڑی ایتھلیٹ ہیں. وہ پہلے بھارتی فوج اور پھر بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کئی بین الاقوامی مقابلوں اور اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ايوب خان نے انہیں اڑن سنگھ (فلائنگ سنگھ) کے اعزاز سے نوازا تھا۔

مزیدخبریں