کراچی میں کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

12:10 PM, 6 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں پیر سے دوکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا۔ 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے۔ آٓؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی۔ ساحل سمندر، بیچ اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ سلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں