محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

04:00 PM, 6 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے 7 جون سے کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالج کل سے کھل جائیں گے۔ اساتذہ کو کل تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اساتذہ خود کو دو ہفتوں کے دوران ویکسین لگوالیں۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے بھر میں سندھ کورونا ٹاسک فورس نے میٹرک سے جامعات تک کے طلبہ کیلئے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا جبکہ 50 فیصد حاضری ہوگی۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے عملے کو ویکسی نیشن کرانا لازمی ہوگی۔

مزیدخبریں