امریکہ میں فائرنگ کے حالیہ واقعات، چھ افراد ہلاک، درجنوں‌زخمی

06:37 AM, 6 Jun, 2022

احمد علی
امریکہ کی ریاستوں پنسلوانیا اور ٹینیسی میں‌فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 6افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو فلاڈیلفیا کی مصروف ساؤتھ سٹریٹ، ریستورانوں اور بازار سے بھرے ہوئے علاقے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کی . حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2مرد اور1خاتون ہلاک ہو گئے۔ ویڈیو میں با آسانی ایک ہجوم سڑک پر گولیاں چلنے کے بعد لوگوں کو گھبراہٹ کے عالم میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور اسی طرح ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں جب لوگ سنیچر کی رات کا لطف اٹھا رہے تھے اور آدھی رات گزرنے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ کے دونوں واقعات میں کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ https://twitter.com/MarcusFOX29/status/1533428107352367110?s=20&t=Rbz-YMh6EWjx-P_aRWmXVQ امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ساگیناو پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مشی گن کے شہر ساگینا میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق چٹانوگا میں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی افراد زخمی ہوئے۔ تحقیقی گروپ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں سال اب تک ریاست ہائے متحدہ میں بڑے پیمانے پر کم از کم 240 فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔فلاڈیلفیا پولیس نے سنیچر کی رات پرہجوم ساؤتھ سٹریٹ میں فائرنگ کے تین واقعات کی اطلاع دی۔
مزیدخبریں