پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ ، بال بال بچ گئے
12:46 PM, 6 Jun, 2022
سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) لائرز فورم کے سئنیر رہنما میاں شکیل ایڈوکیٹ پر دو مسلح افراد نے دن دھاڑے گھر کے باہر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سئنیر قانون دان میاں شکیل ایڈوکیٹ پر دن دھاڑے قاتلانہ حملہ ہوا، دو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کی ، جس میں پی ٹی آئی رہنما بال بال بچ گئے۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں شکیل گھر کے دروازے پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ میاں شکیل تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ھولڈر بھی ہیں۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی علی آسجد ملی نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے واقعہ کی جلد از جلد تفسیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔