امریکا: محمد رضوان کی سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

04:37 PM, 6 Jun, 2023

احمد علی
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیٹر محمد رضوان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے۔ویڈیو میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے سڑک پر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر محمد رضوان ہاورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کیلئے امریکا میں موجود ہیں ۔انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔دونوں قومی کرکٹرز اس پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹر ہیں ۔ اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔
مزیدخبریں