کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
05:32 PM, 6 Jun, 2023
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دیدی ہے ۔ ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئ, جون اور جولائی کیلئے کیا گیا ہے, صارفین سے جولائی, اگست, ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں اضافی وصولی کی جائے گی۔