ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کا لاہور ڈویژنز کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ

10:03 PM, 6 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی مس سائرہ عمر نے لاہور ڈویژنز کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی مس سائرہ عمر کا ڈائریکٹر آپریشنز مس انجم زہرہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عثمان احمد کے ہمراہ لاہور کینٹ، ماڈل ٹاؤن، اورپاجیاں اراضی ریکارڈز سنٹر کا دورہ کیا۔ سنٹرز پر سٹاف کی حاضری،کارکردگی اور خدمات کے معیار، زیرالتواء انتقالات اور کھیوٹ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق عملہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ اور ان کو درپیش مسائل سنے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پلرا نے تمام عملہ کو دلجمعی سے کام کرنے، نظم و ضبط اپنانے اور پیشہ ورانہ وقار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیاا ور تمام عملہ کو شفاف خدمات کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کی تلقین کی۔
مزیدخبریں