محسن نقوی کا نوٹس، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل مل گیا

09:46 AM, 6 Jun, 2024

محمد شکیل خان

 ویب ڈیسک :( شکیل خٹک ) پی سی بی کےچیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیو یارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔ آئی سی سی نے نیو یارک میں پاکستان ٹیم کا ہوٹل بدل دیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی سےرابطہ کرکے پاکستان ٹیم کا ہٹل اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کرلیا۔ نیا ہوٹل اسٹیڈیم سے پانچ منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔

محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ وی اس بات کو کبھی قبول نہیں کریں گے کہ اُن کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کو امریکا کے خلاف میچ کے فوراً بعد نیویارک  روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم 9 جون کو انڈیا اور 11 جون کو کینیڈا سے میچ کھیلے گی

قومی ٹیم کا پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

مزیدخبریں