اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپا، بھائی گرفتار، تحریک انصاف کی مذمت

10:41 AM, 6 Jun, 2024

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے رہنما اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپا، دونوں پروفیسر بھائی گرفتار، اپوزیشن رہنما عمر ایوب کی مذمت ، فوری رہا کیا جانے کا مطالبہ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں  اپوزیشن رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات پونے تین بجے اظہر مشوانی کے گھر پر ریڈ کیا گیا۔ ان کے پروفیسر بھائی کو سی ٹی ڈی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی ہے آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔ گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔

 ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم کے لوگوں کو 2021 میں آئی ایس پی آر سے ایوارڈ ملے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے قائد کے پیچھے کھڑے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالیہ حمزہ،صنم جاوید،اظہر مشوانی کے بھائی کو فورا رہا کیا جائے۔

 دوسری طرف اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں  کہا ہے کہ  انکے دونوں بڑے بھائیوں پروفیسر مظہر اور پروفیسر ظہور مشوانی کو  رات 2:50 بجے ہمارے گھر ٹاؤن شپ لاہور سے درجنوں CTD کے یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اٹھا کر لے گئے ہیں میرے کسی فیملی ممبر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور تمام افراد درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں