آپریشن بلیو اسٹار کی 40ویں برسی، گولڈن ٹیمپل میں خالصتان زندہ باد کے نعرے

01:58 PM, 6 Jun, 2024

ویب ڈیسک : بھارت میں آپریشن بلیو اسٹار کے 40 سال مکمل ہونے پر ہرمندر صاحب اکال تخت میں سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا ہے ۔ گولڈن ٹیمپل ’’ خالصتان زندہ باد’’ اور ’’جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ زندہ باد’’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

 رپورٹ کے مطابق سکھ مظاہرین نے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے پوسٹر  اٹھا رکھے تھے اور خالصتان زندہ باد کے نعرے بلند کررہے تھے۔

 انہوں نے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے  کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 1980 کی دہائی میں پنجاب میں خالصتان کے حامی تحریک کی قیادت کی، اور آپریشن بلیو اسٹار  میں شہید ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی  ویڈیو میں، سمرن جیت سنگھ مان، سنگرور سے سابق ممبر پارلیمنٹ  ہیں خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یادرہے 31  اکتوبر 1984 کو، اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی، جنہوں نے فوج کو آپریشن بلیو سٹار  کرکے حریت پسند سکھوں کے خاتمے کا حکم دیا تھا، کو  وزیراعظم  کی رہائش گاہ پر ان کے دو سکھ محافظوں بے انت سنگھ اور ستونت سنکھ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

 یہ امر دلچسپی سےخالی نہیں کے بے انت سنگھ کا بیٹا سربجیت، اور حریت پسند سکھ مبلغ امرت پال سنگھ، جو اس وقت زیر حراست ہے دونوں 18ویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔   

دونوں ان سات امیدواروں میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

جبکہ سربجیت سنگھ خالصہ نے پنجاب کی فرید کوٹ سیٹ جیتی، امرت پال، جو اس وقت آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں، نے کھڈور صاحب حلقہ سے بھی پنجاب میں کامیابی حاصل کی۔

جہاں سربجیت نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کرم جیت سنگھ انمول کو 70,053 ووٹوں کے فرق سے شکست دی، امرت پال نے کانگریس پارٹی کے کلدیپ سنگھ زیرا کے خلاف 197,120 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

 دوسری طرف امرتسر میں، خاص طور پر گولڈن ٹیمپل کے آس پاس، سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔سختحفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جگہ جگہ ناکوں پر فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں