ویب ڈیسک: بے چینی سے دوپہر کے کھانے کا انتظار کرتے بچے سالن کی دیگ میں مکھیاں دیکھ کر حیران پریشان رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق صبح کے بھوکے بچوں نے سالن میں کیٹرے اور مکھیوں کی شکایت استاتذہ سے کی ۔ طلباء نے مکھیوں والا گندہ کھانا کھانے سے صاف انکار کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کے درجنوں سکولز کے ہزاروں بچوں کا کھانا اللہ والے ٹرسٹ کے کچن سے ایک ساتھ ہی پک کر پہنچتا ہے۔
خیال رہے کہ پرائمری سکول کے طلباء کے لیے مفت کھانے پروگرام اسلام آباد کے سرکاری سکول میں جاری ہے۔اسلام آباد میں سرکاری سکولز میں کھانے کا پروگرام اللّٰہ والا ٹرسٹ اور ایف ڈی اے کے اشتراک سے دیا جارہا ہے۔