کراچی: قصابوں کیجانب سے جانوروں کو ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری 

05:04 PM, 6 Jun, 2024

ویب ڈیسک: قصابوں نے عید قرباں پر جانوروں کو ذبح کروانے اور گوشت کروانے کی ریٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما ندیم قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے پہلے دن گائے ذبح اور گوشت کروانے کا ریٹ 20 ہزار روپے فی کس ہوگا۔

اسی طرح بکرے کو ذبح اور گوشت کروانے کا ریٹ 10 ہزار روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے جبکہ اونٹ ذبح اور گوشت کروانے کا ریٹ 40 ہزار روپے فی کس مقرر کردیا گیا ہے۔ 

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کنفرم کیا ہے کہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز کٹائی ریٹ تقریبا آدھا ہوگا۔

مزیدخبریں