پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے

06:39 PM, 6 Jun, 2024

محمد شکیل خان

پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے

 ( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے ہیں۔

آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کی کرکٹ آسٹریلیا آمد، پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان فین زون کے ٹکٹ حاصل کر لیے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے آسٹریلیا کے خلاف چار نومبر کو میلبرن میں شیڈول ون ڈے میچ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کیے۔ زاہد حفیظ نے فین زون کے ٹکٹ بک کیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقات بھی کی۔ 

پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ نے اس موقع پر پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان فین زون بنانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ کیا۔ پاکستان کرکٹ فینز کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، امید ہے پاکستان فینز زون میں بھرپور رش ہو گا، پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال کرکٹ میں رائیولری تاریخی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فین زونز شائقین کرکٹ کو اپنی ٹیم کی کامیابی پر جشن منانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، کرکٹ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید موثر بنانے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں