بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گیا

08:36 PM, 6 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

ملک بھر کے بجلی صارفین پر پھر سے بجلی گرا دی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی۔ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں نیپرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کی تھی۔

نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں