وزیر اعظم کی پاکستان کے سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر قوم کو مبارکباد

08:50 PM, 6 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے   پاکستان کے سال 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب  پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ  یقیناً یہ ایک قابل  فخر  لمحہ ہے، 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ہم اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیر مسستقل رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہوا ہے۔ پاکستان نے کل 182 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزیدخبریں