جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانیوالا ڈاکٹر اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

05:17 AM, 6 Mar, 2021

احمد علی

ملتان (پبلک نیوز) جعلی مہریں لگا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والا 19 گریڈ کا ڈاکٹر اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سرمد سعید ملتان کے علاقے قادر پور راں میں ایڈیشنل پرنسپل و میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر میں تعینات تھے۔ ملزم کی جعلی میڈیکل رپورٹ پر بے گناہ شہریوں پر پرچوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف انکوائری کے بعد پرچہ درج کر لیا گیا۔

ملزم نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے نو ہزار روپے رشوت وصول کی۔ دروان تفتیش ملزم نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر رشوت وصول کرنے کا اعترف کیا۔

ملزم کے خلاف شہری محمد اصغر نے رشوت وصول کرنے کی درخواست دی تھی۔ ملزم کو سرکل آفیسر ملتان محمد افضل مہار نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔

مزیدخبریں