پی ٹی آئی سرکار، آریا پار، فیصلے کی گھڑی کا انتظار

07:21 AM, 6 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ٹی آئی سرکار، آریا پار، فیصلے کی گھڑی کا انتظار، وزیراعظم عمران خان  اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر ارکان کو اعتماد میں لیا، اجلاس میں ایک سوبہتر ارکان نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس آج دن 12.15 پر ہو گا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈے پر ہو گا جس میں وزیراعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینگے، وزیرخارجہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرینگے، ووٹنگ کیلئے ایوان کی ڈویژن کی جائے گی، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائینگی۔

مزیدخبریں