کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 28 پوائنٹس کمی ہوئی۔
جاری کردہ رپورٹ انڈیکس کم ہوکر 45837 پر بند ہوا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46189، کم ترین 45088 رہی۔ ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 102 ارب روپے رہی۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے کم ہوکر 8192 ارب روپے ہے۔