ایک ہفتے میں ڈالر کتنا سستا ہوا؟

11:08 AM, 6 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے سستا ہوا۔ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 سال کی کم سطح 157.12 روپے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد ایکسچینج کمپنز میں بھی کرنسی سستی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 157.40 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 3.5 روپے سستا ہوکر 189 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستا ہوکر 119 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں امارتی درہم 30 پیسے سستا ہوکر 42.90 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 41.80 روپے ہا ہوگیا۔

مزیدخبریں