نوجوان لڑکی نے خود کو گولی مار لی

11:12 AM, 6 Mar, 2021

شازیہ بشیر

فیصل آباد (پبلک نیوز) تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ ضیاء مارکیٹ کے قریب نوجوان لڑکی نے خود کو گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں نوجوان لڑکی نے خود کو گولی مار لی ہے، 20 سالہ ماہم کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی ماہم نے کہا ہے کہ پستول ہاتھ میں پکڑا تھا کہ اچانک فائر ہو جانے کی وجہ سے گولی لگی جبکہ ماہم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ماہم گھر میں موجود تھی کہ اچانک خود کو گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کس کا تھا اورکہاں سے لیا تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں