پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن حکام کی اہم ملاقات

12:10 PM, 6 Mar, 2021

احمد علی
کولمبو (ویب ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان کیساتھ سری لنکا کے سیکریٹری دفاع اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی کی اہم ملاقات ٗ پاک فضائیہ کے سربراہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مسلح افواج کی تعریفپاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق سری لنکا کے سیکرٹری دفاع جنرل (ر) کمال گنارتنے اور وزیر مملکت برائے قومی سلامتی نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکا کے سیکرٹری دفاع جنرل (ریٹائرڈ) کمال گنارتنے نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ نظریات رکھتے ہیں۔ ائیر چیف کا دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج خصوصاََ ائیرفورسز کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکن مسلح افواج کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کی طرف سے باہمی تعاون بالخصوص تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
مزیدخبریں