”الیکشن کمیشن یوسف رضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے“

01:28 PM, 6 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دیتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے درخواست فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ہے۔درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو شوت دیتے رہے۔ درخواست کے متن کے مطابق مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف بھی کیا ہے ٗ الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرے جبکہ ویڈیو سکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو بھی نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی
مزیدخبریں