برطانوی کھلاڑی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسردہ
02:08 PM, 6 Mar, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور پاکستان سے واپس جانے اور پی ایس ایل ملتوی ہونے پر بہت افسردہ ہیں اور جلد ہی پی ایس میں کمنٹری کیلئے پاس واپسی کے پرامید ہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”پاکستان میں ہونے والے شاندار استقبال کے بعد واپس جانے پر بہت افسردہ ہوں ۔کمنٹری باکس میں بہت شاندار وقت گزرا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے دورے کو شاندار بنانے پر سب کا شکر گزار ہوں اور منتظر ہوں کہ کب پی ایس ایل دوبارہ شروع ہو اور میں واپس آؤں۔ ان سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دورے کو شاندار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 6کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مسلسل مثبت آنے کے بعد سیریز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔