پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام06 بجے، 06 مارچ 2021

03:45 PM, 6 Mar, 2021

احمد علی
عمران خان وزیر اعظم برقرار ٗ قومی اسمبلی اجلاس میں 178 ارکان نے اعتماد کا ا ظہار کر دیا ٗ 2018ء کے عام انتخابات میں نسبت 2زائد ووٹ لئے۔سپیکر اسد قیصر نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے کا اعلان کیا ٗ عمران خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں ڈسک بجا کر شاندار جشن منایا۔عمران خان اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اپوزیشن پر برس پڑے ٗ کہا زرداری 10پرسنٹ ٗ مولانا 2نمبر آدمی ٗ نواز شریف لٹیرا ہے۔ جس طرح سینٹ الیکشن میں شرمندگی کا باعث بنا ٗ لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی لگی تھی ٗ جو مرضی ہو جائے ٗ این آر او نہیں دوں گا۔ آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن ٗ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کارکنان نے بھنگڑے ڈالے ٗ عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے دوسرے وزیر اعظم بن گئے۔29برس قبل نواز شریف نے بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا۔علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تحریک انصاف کے دو ایم این ایز سامنے آگئے ٗ محمد جمیل اور فہیم خان کی وزیر اعظم سے ملاقات۔واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ٗ عمران خان پر مکمل اعتماد ہے ٗ مرتے دم تک ساتھ رہیں گے ٗ دا من صاف ہے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھکم پیل ٗ نعرے بازی اور تلخ کلا می ٗ پی ٹی آئی کارکنا ن اور لیگی رہنماؤں میں ہاتھا پائی ٗ صورتحال کشیدہ ہو گئی۔احسن اقبال کی طرف جوتا اچھالا گیا ٗ مصدق ملک اور مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کی گئی۔
مزیدخبریں