سوات میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ٗ ایک سیاح ہلاک ٗ 2زخمی

03:56 PM, 6 Mar, 2021

احمد علی
سوات(پبلک نیوز) سوات کے سیاحتی مقام وادی مالم جبہ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری ٗ ایک سیاح جاں بحق ٗ دو زخمی ہوگئےتفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک سیاح زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دو سیاح زخمی ہو گئے جنہوں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحت کی غرض سے آنیوالی پک اپ کے کھائی میں گرنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں لیکن قرین قیاس ہے کہ ڈرائیور کی بے احتیاطی یا ناتجربہ کاری اس حادثے کا سبب بنی ہے لیکن تاحال اس حادثے کے حوالے سے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ٗ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر اس وقت تک ایک سیاح دم توڑ چکا تھا جبکہ زخمی ہونے والے دو سیاحوں کو سیدو شریف ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں