کوروناوبا سے مزید 7 افراد جاں بحق
07:38 AM, 6 Mar, 2022
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 755 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 821 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔