اراکین کو بیرون ممالک دوروں پر بھجوانے کا پلان تیار

11:53 AM, 6 Mar, 2022

احمد علی
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،حکومت نے کیا حکمت عملی مرتب کی ؟ پبلک نیوز نے پتہ لگا لیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو بیرون ممالک دوروں پر بھجوانے کا پلان تیار کر لیا ، قومی اسمبلی کے 45 سے 50 کے قریب اراکین کو رواں ماہ 8 ملکوں کے دورے کروائے جائیں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کے گروپ مرتب ہو گئے ہیں جبکہ ایم این ایز سے پاسپورٹ منگوا لیے گئے ، ممبران اسمبلی برطانیہ، انڈونیشیا، بیلجیئم کا دورہ کریں گے اور عراق،ترکی،پولینڈ اور ڈنمارک بھی پارلیمنٹرینز کے وفود جائیں گے . ذرائع نے کہا ہے کہ سپیکر کی ہدایت پر اپوزیشن ممبران کو بھی وفود کا حصہ بنانے کی دعوت دی گئی ، ن لیگ نے اپنے اراکین کو بیرون ممالک دوروں کا حصہ بننے سے منع کر دیا ہے ، وہ حکومتی ارکان جن پر شک ہے انہیں بھی وفد کا حصہ بنایا جا رہا ہے اورانڈونیشیا اور برطانیہ کیلیے 14 مارچ کو وفود روانہ ہوں گے . 8 مارچ کو عراق اور 7 مارچ کو ترکی کیلیے وفد جائیں گے جبکہ اراکین کو 25 مارچ کو پولینڈ اور 29 مارچ کو ڈنمارک بھجوایا جائے گا. اراکین اسمبلی کو فری عمرہ بھی کروائے جانے کے پلان پر مشاورت جاری ہے ،ذرائع کا دعوی
مزیدخبریں