وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا، بلاول

02:05 PM, 6 Mar, 2022

احمد علی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو گالی بنا دیا، موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج دینے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی عوام کے لیے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کرتے ہیں۔ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر صوبے کو اس کا حق دلایا اور 18 ویں ترمیم سے پہلے لاہور کے نوجوانوں کی تعلیم یا وسائل کا پیسہ تھا وہ سب اسلام آباد میں خرچ ہورہا تھا، این ایف سی کے ذریعے لاہور کو لاہور کا حق دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر لاہور میں میٹرو ٹرین موجود ہے اس کی بنیادی وجہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہے، آصف علی زرداری چین سے سی پیک لے کر آئے اور این ایف سی ایوارڈ بحال کروایا۔
مزیدخبریں