بھارتی خواتین کھلاڑیوں کی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ اٹھکیلیاں، ویڈیو وائرل
03:41 PM, 6 Mar, 2022
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بھارتی کرکٹرز قومی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی سے گھل مل گئیں۔ پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز ننھی فاطمہ کے اردگرد دائرہ بنا کر کھیلتی رہیں۔ بسمہ اور اُن کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کی تصویر آئی سی سی نے بھی شیئر کی۔آئی سی سی نے ٹوئٹر پر لکھا فاطمہ نےاسپرٹ آف کرکٹ کا پہلا سبق پاک بھارت میچ سے سیکھا۔ ان خوبصورت لمحات کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ماؤنٹ مانگانوئی میں بھارت نے پاکستان کو ایک سو سات رنز سے شکست دی تھی۔