پاسپورٹ  کی فیس میں اضافہ کردیا گیا

03:23 PM, 6 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاسپورٹ کی فیس  میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹس پر ہوگا۔  نارمل فیس 3000 سے بڑھا کر 4500کردی گئی ،  ارجنٹ فیس 5000سے بڑھا کر 7500کردی گئی ہے۔

دس سالہ پاسپورٹ نامل فیس 4500سے بڑھا کر 6700روپے کردی گئی جبکہ دس سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500سے بڑھا کر 11200روپے  کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں