یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر

05:47 PM, 6 Mar, 2024

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں حالیہ ترقی کے موضوع پر منعقد کی جانے والی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ، کانفرنس میں 10 ممالک کے 21 محققین نے شرکت کی،مجموعی طور پر 120 تحقیقی مقالہ جات پیش کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود تھے جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی اف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود  نے کہا کہ وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ آئی ٹی نے دور حاضر کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے بہترین عنوانات پر تحقیق کروائی کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کہا کہ یونیورسٹی اف ایجوکیشن نے آئی ٹی کے میدان میں گزشتہ چند برسوں میں دن دگنی رات چگنی محنت کر کے اعلی مقام حاصل کیا ہے ۔

مزیدخبریں